پی آئی اے کل سے پیرس کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کریگی

Jun 17, 2025 | 19:32:PM
پی آئی اے کل سے پیرس کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )پی آئی اے  کل  لاہور سے پیرس کے لیے پانچ سال بعد فلائٹ آپریشن کا  دوبارہ آغاز کر رہا ہے ، لاہور سے پی آئی اے کی  پیرس جانے والی پرواز میں 300 سے زیادہ مسافر سوار ہوں گے ۔

پی آئی  اے کی پرواز 733کل صبح  12بجے لاہور ایئرپورٹ سے پیرس کے لیے روانہ ہو گی، پی آئی اے  افسران بھی لاہور سے پیرس پہلی پرواز میں روانہ ہوں گے۔

لاہور سے پیرس کی پرواز پانچ سال قبل بند کی گئی تھی جس سے پی آئی اے سے سفر کرنے والے پیرس کے مسافروں کو نجی ایئر لائن کے ذریعے مہنگے داموں ٹکٹیں خرید کر سفر کرنا پڑرہا تھا ۔

لاہور سے پیرس ہفتہ وار ایک پرواز لائی جائے گی جس کا کرایہ آن لائن دو طرفہ تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :نفرت انگیز بیانیے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: پاکستان