بلوچستان بجٹ: مزید 8 شہروں میں سیف سٹی کے قیام کیلئے 18 ارب روپے مختص

Jun 17, 2025 | 19:19:PM
بلوچستان بجٹ: مزید 8 شہروں میں سیف سٹی کے قیام کیلئے 18 ارب روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)صوبہ بلوچستان کی اسمبلی میں پیش کئے جانیوالے بجٹ 2025.26 میں مزید 8 شہروں میں سیف سٹی کے قیام کیلئے 18 ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   بجٹ تقریر میں صوبائی وزیر خزانہ نے بتا یا کہ ضلع کی سطح عوامی ضروریات پوری کرنے کیلئے 20 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔شہری سہولیات صفائی و نکاسی آب کیلئے 3 ارب روپے  ، ایک ہزار فلٹرہشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے 3 ارب روپے اور چاغی میں غیر ملکی کمپنیوں کو پانی کی فروخت کیلئے  ماشخیل ڈیم کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چاغی و صنعتی علاقوں میں شمسی گریڈز کے قیام کا منصوبہ بجٹ میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان- امارات مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی تیاری،نائب وزیراعظم کا تجارتی تعلقات کو وسیع کرنےپر زور