قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی 

Jun 17, 2025 | 15:28:PM
قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،قائمہ کمیٹی نےسولرپر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنےکی سفارش کردی،کمیٹی اراکین نےکہابجٹ سے پہلےمخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکےذخیرہ کرلئے،بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

جبکہ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینےکامطالبہ کردیا،کہاپی آئی اےکو نئےطیاروں کی لیزپرسیلز ٹیکس سےاستثنا دیا گیا،یہ امتیازی قانون ہےورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے،یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں کے لئے  الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ

اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر ہوتی ہے،اس تجویز پر اٹارنی جنرل سے بات کر کے دوبارہ کمیٹی میں لائیں گے۔