فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی،ازبکستان کے کھلاڑیوں کیلئےالیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ازبکستان کی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 2026 فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر الیکٹرک گاڑیوں کے تحفے سے نواز دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایشین فٹبال کوالیفائر میں ازبکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دیکر پہلی بار فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک صدر مرزی یوئیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 30 چینی الیکٹرک کاریں تحفے میں دے دیکر جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی شخصیت گرفتار ، طبیعت بگڑ گئی
تحفے میں دی گئی گاڑیاں چنی کمپنی کی بی وائے ڈی الیکٹرک کاریں ہیں، جسکی ایک گاڑی کی مارلیت 50 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 63 لاکھ سے زائد) ہے۔
ازبک صدر نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس لیے تحفہ آپکا انتظار کررہا ہے، چابیاں لے کر گھر چلائیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 اگلے برس امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔