عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔
جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں،انہوں نے چوہدری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
چوہدری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی ’’پریشانی دور‘‘
ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔
پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو گئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔