ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گزشتہ 2 ہفتوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری، صوبہ بھی میں 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔
مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، گزشتہ 2 ہفتوں میں1لاکھ 05 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
رواں ماہ 20 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی،گزشتہ 2 ہفتوں میں 2 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعطیل کا اعلان
41 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے۔
بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیےشہری فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں.