اداکارعمر شہزاد کے اہلیہ شانزے کیساتھ سیر سپاٹے

Jun 17, 2025 | 11:49:AM
اداکارعمر شہزاد کے اہلیہ شانزے کیساتھ سیر سپاٹے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے حال ہی میں اپنی اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ ساحلِ سمندر پر گزارے گئے خوشگوار لمحات کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کردیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے عمر شہزاد اپنی پرکشش شخصیت، بہترین فٹنس اور جاندار اداکاری کے باعث ٹی وی ناظرین کے دلوں میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

 انہوں نے فیشن ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب انٹری دی۔

فروری 2025 میں عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل شانزے لودھی سے نکاح کیا تھا۔

 اب یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی نئی زندگی کے حسین لمحوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے، جنہیں مداح دل سے سراہ رہے ہیں۔

 حال ہی میں عمر اور شانزے نے ایک پُرسکون دن ساحل پر گزارا، جس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔

 تصاویر میں دونوں نے سادہ اور آرام دہ لباس پہن رکھا تھا، عمر شہزاد نے سیاہ شرٹ اور سفید پینٹ کا انتخاب کیا۔

 شانزے نے سفید کاٹن شرٹ کے ساتھ پرنٹڈ اِنر اور پینٹ زیب تن کی۔

تصاویر کے ساتھ عمر شہزاد نے محبت بھرے انداز میں کیپشن دیا،‘میری تھراپی کا انداز صرف تم، میں اور سمندر کی لہریں۔‘

مداحوں نے اس خوبصورت جوڑے کی پوسٹ کو سراہتے ہوئے محبت بھرے تبصرے کیے اور دونوں کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دی۔