بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Jun 17, 2023 | 15:16:PM
بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب،مارچ ختم کرنے کا اعلان

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کیلئے فواد چودھری عدالت میں پیش ہوگئے۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چوہدری کو فراہم کردی ہیں۔

عدالت نے  فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔  یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔