3 سیکنڈز میں روبک کیوب حل کرنے کا حیرت انگیز ریکارڈ، ویڈیو وائرل

Jun 17, 2023 | 12:44:PM
روبک کیوب کے امریکی چیمپیئن میکس پارک نے روبک کو حیرت انگیز طور پر 3.13 سیکنڈ میں حل کرکے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روبک کیوب کے امریکی چیمپیئن میکس پارک نے روبک کو حیرت انگیز طور پر 3.13 سیکنڈ میں حل کرکے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکس پارک کی اس زبرست کامیابی پر وہاں موجود لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور روبک کیوب کے شائقین کی آنکھوں میں آنسو آگئے.

21 سالہ نوجوان نے کیلیفورنیا میں پرائیڈ ان لانگ بیچ 2023 ایونٹ میں 2018 میں چین کے یوشینگ ڈو کے مقرر کردہ 3.47 سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:  پرندہ طیارے کی ونڈ شیلڈ توڑ کر پائلٹ سے جا ٹکرایا،حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ دو سال کی عمر میں میکس میں آٹزم (ایک قسم کی ذہنی بیماری) کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انکے والدین نے ان کے علاج کیلئے اچھے ڈاکٹروں کی تلاش شروع کردی۔ والدین نے بتایا کہ جب میکس نے روبک کیوب اٹھایا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ شاید ہمارے بیٹے کی مدد کر جائے۔