پرندہ طیارے کی ونڈ شیلڈ توڑ کر پائلٹ سے جا ٹکرایا،حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 17, 2023 | 10:32:AM
پرندہ طیارے کی ونڈ شیلڈ توڑ کر پائلٹ سے جا ٹکرایا،حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فصائی حادثے بڑی تباہی کا باعث بنتے ہیں مگر بعض اوقات حادثات  ٹل بھی جاتے ہیں ،اسی طرح کا ایک واقعہ  ایکواڈور میں پیش آیا،پرواز کے دوران پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا اور ونڈ شیلڈ توڑتا ہوا پائلٹ سے جا ٹکرایا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضا میں پرواز کے دوران پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم ایکواڈور میں ہونے والا حادثہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے،فضا میں پرواز کرتے طیارے سے پرندہ اس زور سے ٹکرایا کہ جہاز کے کاک پٹ کی ونڈ شیلڈ توڑتا ہوا پائلٹ سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے پائلٹ بھی زخمی ہو گیا۔

 پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے بعد ویڈیو میں پائلٹ خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے تاہم پائلٹ طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا،وائرل ہونے والی ویڈیو میں زخمی پائلٹ اور پرندے کی لٹکتی باقیات دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ پرندے کے بڑے پنجے پائلٹ کی اوپر لٹک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اورجہانگیرترین کی نااہلی ختم , اندر کھاتے گیم شروع , بڑا انکشاف