حکومت بجٹ کے حقائق چھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے:بلاول

Jun 17, 2021 | 10:49:AM
حکومت بجٹ کے حقائق چھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے:بلاول
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں مزدور کی آمدنی 20 ہزار روپے مقرر کرکے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے اور کہا کہ عزیز ہم وطنو! ملک ترقی کرگیا ہے۔ہر تین میں سے ایک بچہ غذائی قلت  کا شکار ہے۔ملک میں عمران خان نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیاجو کہ ظالمانہ اقدام ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء پر 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔ آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا نیاسونامی لائے گا۔ حکومت بجٹ کے حقائق چھپانے کے لئے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے، عمران خان گالم گلوچ اور بدتمیزی کرا کر بچ نہیں پائیں گے۔ہم بجٹ کا کچہ چٹھہ عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔چالیس فیصد غربت کے شکار ملک میں ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہمارے بچوں کے قتل کے مترادف ہے۔ چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ہوگی جو پاکستان کے عوام نے ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی:46 افراد جاں بحق،ایک ہزار اڑتالیس نئےکیسز رپورٹ