کورونا کیسز میں کمی:46 افراد جاں بحق،ایک ہزار اڑتالیس نئےکیسز رپورٹ

Jun 17, 2021 | 09:31:AM
کورونا کیسز میں کمی:46 افراد جاں بحق،ایک ہزار اڑتالیس نئےکیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی  آ رہی ہے،مثبت کیسز کی شرح دوسرے روز بھی ڈھائی فیصد سے کم رہی۔

 تفصیلات کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح  ایک فیصد ، لاہور میں 2 اعشاریہ 4 فیصد، پنجاب میں مجموعی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد رہی۔ 

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایک ہزار اڑتیس نئے مریض سامنے آئے اور چھیالیس مریض اس بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
 یہ بھی پڑھیں:    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ ۔۔ بابر اعظم دسویں پوزیشن پر بدستور موجود