چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں عشائیہ، جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر کی عدم شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر،جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو ،جسٹس اعظم خان،جسٹس انعام امین منہاس تقریب میں شریک ہوئے،وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،احسن اقبال ،وزیر مملکت بیرسٹر عقیل، انجم عقیل،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، جوڈیشل افسران اور وکلاء کی کثیر تعداد نے تقریب میں شریک کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی،سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز تقریب میں شریک نہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس محمد آصف بھی چھٹیوں کے باعث شریک نہ ہوئے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس تقریب کا انعقاد کرنے پر بہت شکریہ ادا کرتا ہوں،بیرون ممالک کے سفراء کی یہاں آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، حلف لینے کے بعد متعدد کمیٹیاں تشکیل دیں،تیز تر انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاکہ انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے سپیشل بنچز تشکیل دیئے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئےسپیشل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کاکہناتھا کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے اور ججز بھی صرف گیارہ ہیں۔