رواں سال معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،116افراد جاں بحق ہوگئے

Jul 17, 2025 | 14:56:PM
رواں سال معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،116افراد جاں بحق ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال پاکستان میں معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں ۔
ملک بھر میں 26 جون سے پاکستان میںشروع ہونےوالی مون سون کا تیسرا اور زوردار اسپیل جاری ہے، مجموعی طور پر رواں سیزن کے دوران معمول سے 80 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہیں، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ایک سو سولہ افردا جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ  253 زخمی افرادزخمی  ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ 80 فیصد سے زائد بارشیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہوچکی ہے، کشمیر میں 22،بلوچستان میں 142 اور گلگت بلتستان میں 55 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں ، کے پی میں 33 فیصد اورپنجاب میں 124   فیصد بارشیں زیادہ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شدیدبارشیں، کلاؤڈ برسٹ،ندی نالوں میں طغیانی،رین ایمرجنسی نافذ،ڈیم ٹوٹ گیا،چھٹی کااعلان
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاوہ ملک بھر میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی جبکہ بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے ۔