آئی جی اسلام آباد کا تھانوں کا سرپرائز وزٹ،تفتیشی کمروں اور رہائشی کمروں کی چیکنگ کی

Jul 17, 2023 | 01:04:AM
 آئی جی اسلام آباد کا تھانوں کا سرپرائز وزٹ،تفتیشی کمروں اور رہائشی کمروں کی چیکنگ کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے آئی جی اسلام آباد کا تھانوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا تھانہ نون پر چھاپہ،تھانہ نون کی حوالات،تفتیشی کمروں اور رہائشی کمروں کی چیکنگ کی۔

 تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران   آئی جی اسلام آباد نےحوالاتیوں سے ملاقات کر کے متعلقہ پولیس افسران کے رویے کے متعلق سوالات کی، تھانہ نون کے محرر کی عدم موجوگی پر تبدیل کرنے اور محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او کی تھانے کے اندر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل،معطل کر دیا گیا

 آئی جی نے غیر حاضر پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی پر وضاحت طلب کی اور کہا کہ پولیس افسران کو عوام کے ساتھ عدم تعاون پر کڑے احتساب سے گزرنا ہو گا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عام شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے فوری داد رسی کی جائے۔