ضمنی انتخابات: مریم نواز نے ہار تسلیم کرلی

Jul 17, 2022 | 21:31:PM
ضمنی انتخابات، مریم نواز ،ہار تسلیم ،ٹوئٹ، 24نیوز
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر آج ضمنی انتخابات تھے۔ جس میں ابھی تک کے غیر حتمی غیرنتائج کے مطابق پی ٹی آئی آگے ہے۔

اب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشااللہ خیر ہوگی۔