دلہا دلہن ولیمہ چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے 

Jul 17, 2022 | 16:37:PM
دلہا دلہن ، ووٹ
کیپشن: دلہا دلہن ووٹ ڈالنے پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لودھراں پی پی 228میں دلہا دلہن اپنا ولیمہ چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں دلہادلہن اپنا ولیمہ اور گھر پر مہمانوں کو چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے ،اس موقع نوبیاہتا جوڑا لوگوں کی مرکز نگاہ بن گیا۔دلہا نے 24نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک بڑی ذمہ داری ہے ہم عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان ایک ووٹ سے ہار رہا ہواور وہ ہمار ی وجہ سے جیت جائے عمران خان آئے گا تو سڑکیں اور اسکول بنیں گے جس سے ہمارے بچوں کیلئے سہولت پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 140 شیخوپورہ: اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر کو ڈیوٹی سے روک دیا