پی پی 140 شیخوپورہ: اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر کو ڈیوٹی سے روک دیا

Jul 17, 2022 | 15:40:PM
پی پی 140 ،شیخوپورہ،اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر ،ڈیوٹی ،روک دیا،ضمنی انتخابات، ن لیگ، پی ٹی آئی، 24نیوز
کیپشن: شیخوپورہ میں 600 ووٹ ڈالنے کے معاملے میں نئی پیشرفت۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ضمنی انتخابات میں شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں 600 جعلی ووٹ ڈالنے کے معاملے میں نئی پیش رفت ہوئی۔ اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر نے بیان دیا ہے۔ جس میں انہوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر (اےپی او) کی جانب سے 600 ووٹ ڈلوانے کی بات غلط اور بےبنیاد ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ اے پی او نے ایک بزرگ شہری کا ووٹ کاسٹ کرنے میں مدد ضرور کی تھی۔ لیکن 600 ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کہوٹہ پی پی 7، پی ٹی آئی کا حکومت پر مبینہ دھاندلی کا الزام

ریٹرننگ آفیسر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ پریذائنگ آفیسر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔