سشمیتا کا ذومعنی ٹوئٹ وائرل

Jul 17, 2022 | 12:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سشمیتا کا ذومعنی ٹوئٹ وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی نئی تصویر جاری کرتے ہوئےخاموش پیغام جاری کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں نیلگوں اور شفاف پانی کے آگے پرسکون انداز میں سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

سشمیتا نے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ پوسٹ کی کہ آہ سکون ۔۔۔۔۔ اور شور ختم۔

شیئر کی گئی تصویر کا منظر دیکھنے والوں کو بھی خاصی تمانیت فراہم کر رہا ہے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں تصویر  لینے والی شخصیت سے بھی محبت کااظہار کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سشمیتا سین کے حوالے سے   یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور پہلے چیئرمین للت مودی سے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔


تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' کوئی شادی نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا لیکن میں غیر مشروط محبت میں گھری ہوئی ہوں'۔