کراچی کورنگی سے لاپتہ 17 سالہ فردین اور طلحہ کا کچھ سراغ نہ مل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُر شہوار)کراچی کورنگی کے ایریا سے 15 جنوری کو سکول کے دوست کے ہمراہ جانے والا 17 سالہ فردین اور طلحہ تین دن سے لاپتہ ہیں۔
گمشدہ 17 سالہ فردین کی والدہ اور بھائی نے سٹی 21 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چار بیٹے ہیں، فردین تیسرے نمبر پر ہے، میرا بیٹا 15 جنوری کو اپنے دوست طلحہ کے ساتھ اپنے سکول کے دوست رافع سے ملنے گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ رات نو بجے یہ لوگ گھر سے نکلے تھے، تب سے فردین کی سم بند ہے، میرے بیٹے کے دوست رافع جس کے گھر یہ لوگ گئے تھے اس کا گھر بند ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کروائی مگر میرے بیٹے کا کچھ پتہ نہیں، میرے بیٹے کے نمبر سے کل شام ہمیں ایک وائس نوٹ موصول ہوا، وہ بول رہا تھا کہ مجھے کال کرنے کی کوشش نہ کریں میں حیدرآباد آیا ہوا ہوں، اس کی آواز میں گھبراہٹ صاف واضع ہے۔
گمشدہ فردین کی والدہ اور بھائی کے مطابق فردین کبھی ایسے نہیں گیا، پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی، اس دوران عوامی کالونی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق