جنید صفدرنے سہراسجالیا، بارات لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ گئی
بارات میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ے سہراسجالیا،بارات لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارات مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاتی امرا سے روانہ ہوئی،بارات میں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف دولہے کی والدہ وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔

جنید صفدر اور ان کی ہونے والی اہلیہ شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی جس میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد کے علاوہ قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کیں،تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید نے کالے رنگ کی شلوار قمیض اور بھورے رنگ کی شال لی ہوئی ہے جب کہ شانزے نے خوبصورت رنگوں والا لہنگا زیب تن کیا۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر جوڑے کی مختلف پوز میں تصاویر بھی وائرل ہورہی ہے۔
Chief Minister @MaryamNSharif sister Asma Nawaz Sharif at Junaid Safdar’s wedding! ❤️ pic.twitter.com/K89kKELAHi
— Sidra Aslam???????? (@SidraAslamOff) January 16, 2026
تقریب خوشگوار اور روایتی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی.
جاتی امراء میں مہندی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے، تقریب میں نامور گلوکاروں کو بھی مدعوکیاگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
آج بارات کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری کو رکھی گئی ہے۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔