اعظم سواتی انتخابات سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے، ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں 3 ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے 2 وجوہات پر کاغذات مسترد ہوئے، پہلا یہ کہ اعظم سواتی مفرور ہے اور دوسرا یہ کہ دستخط جعلی ہیں۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹکٹ واپس کردیا، وہ الیکشن نہیں لڑ رہے، پھر کیوں کیس سن رہے ہیں، پھر تو ہم ویسے ہی بحث کریں گے، جب اعظم سواتی الیکشن نہیں لڑ رہے تو درخواست واپس لے لیں۔دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کا کیس نمٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس ایئرلائن میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر