ایمریٹس ایئر لائن کا 5 ہزار نیا عملہ بھرتی کرنیکااعلان

Jan 17, 2024 | 22:38:PM
 ایمریٹس ایئر لائن کا 5 ہزار نیا عملہ بھرتی کرنیکااعلان
کیپشن: ایمریٹس ایئرلائن میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایمریٹس ایئر لائن نے 5 ہزار نیا عملہ بھرتی کرنے کااعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں قائم بین الاقوامی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی 2024 میں 6 براعظموں سے 5 ہزار عملہ بھرتی کرے گی، بھرتی کی مہم میں حالیہ گریجویٹس، ایک سالہ تجربے کے حامل مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور جلد ہی گریجویٹ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان سے اڑان بھرنے والے جہاز میں سوار مسافر نے ایئر ہوسٹس کو کاٹ لیا، پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

اعلان کے مطابق انٹرنشپ یا جز وقتی ملازمت کا تجربہ رکھنے والے افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔