جاپان سے اڑان بھرنے والے جہاز میں سوار مسافر نے ایئر ہوسٹس کو کاٹ لیا، پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

Jan 17, 2024 | 16:31:PM
جاپان سے اڑان بھرنے والے جہاز میں سوار مسافر نے ایئر ہوسٹس کو کاٹ لیا، پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جاپان سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے میں سوار ایک مسافر نے خاتون کیبن کریوکو کاٹ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ائیر لائن کے مسافر طیارے میں پیش آیا جو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 159 مسافروں کو لئے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی، جہاز میں ایک 55 سالہ امریکی شہری نشے میں دھت تھا جس نے دوران فلائٹ جہاز کے عملے کی ایک خاتون کو کاٹ لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی شخص نے خاتون کو اس قدر زور سے کاٹا کے خاتون کے ہاتھ پر دانتوں کے نشان بن گئے اور ان کا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا،اس واقعے کے بعد پائلٹ نے جہاز کی واپسی ٹوکیو میں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی  جہاں امریکی شہری کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  فضائی حدود کی خلاف ورزی، میزائل پاکستان پر آ گرے،کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی امریکا کی دو مختلف ائیر لائنز میں مسافروں کی جانب سے جہاز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جنہیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔