تحریک انصاف نےامیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل کر دیا

Jan 17, 2024 | 16:10:PM
تحریک انصاف نےامیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل کر دیا گیا، امیدواروں کےمسلسل تحفظات سامنےآنے کے باعث لسٹوں میں تبدیلی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 100 سے زائد حلقوں کے امیدواروں کو تبدیل کر دیا گیا،جن نشستوں پرامیدوارنامزدنہیں تھےان پربھی امیدوارنامزدکردیئےگئے۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کوخیبرپختونخوااورپنجاب کےمتعددحلقوں میں غلط امیدواروں کوٹکٹ دینےپرتحفظات تھے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر ، شعیب شاہین اورکمیٹی ارکان نے 4گھنٹےویڈیو لنک کےذریعےاجلاس کیا، اجلاس میں امیدواروں کو تبدیل کیا گیا،کئی حلقوں میں خواتین کو ٹکٹ دیئے گئے تھے، جو واپس لیکردوسرےامیدواروں کودیئےگئے۔

یہ بھی پڑھیں:تیاریاں جاری ،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے:نگران وزیراعظم

 واضح رہے کہ  آج امیدواروں کی اپ ڈیٹڈ لسٹ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر لوڈکردی جائےگی۔