تیاریاں جاری ،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے:نگران وزیراعظم

Jan 17, 2024 | 15:05:PM
تیاریاں جاری ،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے:نگران وزیراعظم
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

ڈیووس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے، ایک بڑی آبادی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونا بھی ٹیکنالوجی کا ایک مسئلہ ہے۔ میرے خیال سے ٹیکنالوجی ان لوگوں تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے، اس کی سہولت نا ہونے کے نقصانات ہیں۔

اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے، الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، انتخابات کے دوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔

ضرورپڑھیں:قومی معیشت میں بہتری ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آگئی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خطے کی صورتحال میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی طور پر آنے والوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان میں جو بھی آئے گا وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہو گا۔پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔