قومی معیشت میں بہتری ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آگئی

Jan 17, 2024 | 14:38:PM
قومی معیشت میں بہتری ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی معیشت میں بہتری ،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آگئی ۔پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی  میں کم ہو کر 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 3 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

بینک دولت پاکستان نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق  دسمبر 2023 میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

 دسمبر 2022 میں یہ خسارہ 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تھا، جبکہ نومبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا تھا۔جواب کم ہو کر 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔
 ضرور پڑھیں:وزارت خزانہ کا رواں ہفتے پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو مالی سال 2022 کے 17 ارب 48 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم کر کے 2 ارب 38 کروڑ ڈالر  کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

مالی سال 2023 کے دوران بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے دوچار کر دیا تھا، ڈالر کی کم آمد کے سبب صورتحال بدترین ہوگئی تھی جبکہ امدادی ایجنسیاں اور دوست ممالک بھی آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہونے تک غیر متحرک رہے، آئی ایم ایف، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے فنڈنگ آنے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 70 کروڑ تک پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے نگران حکومت آنے سے پہلے پاکستانی کرنسی دباؤ میں رہی ،موجودہ حکومت کی سمگلرز کیخلاف کارروائیوں سے ڈالر کی قدر میں کمی آئی اور روپیہ کی قدر بڑھی ۔روپے کی قدر بڑھنے سے ڈالر کی قیمت میں استحکام آیا ۔