مشہور ارب پتی جوڑےنے تمام دولت عطیہ کر دی ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی 

Apr 16, 2024 | 23:53:PM
 مشہور ارب پتی جوڑےنے تمام دولت عطیہ کر دی ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے ارب پتی  فیملی نے اپنی تمام دولت عطیہ کر کے رہبانیت اختیار کر لی ۔ 

 تفصیلات کے مطاق بھارتی ریاست گجرات میں اپنے گھر کی عالی شان عمارت کی  وجہ سے مشہور  بزنس مین بھویس بھنڈاری  اور ان کی فیملی نے اپنی  ساری دولت عطیہ کر کے رہبانیت اختیار کر لی ہے اور 22 اپریل کو باضابطہ طور پر راہب بن جائیں گے اس کے بعد سے ان کا دنیاوی اشیا اور اپنے رشتہ داروں سے کوئی تعلق نہیں رہے گا،بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے یہ قدم اٹھاکر بہت سوں کو حیران کر دیا ہے۔

جین مت کے پیروکاراس جوڑے نے فروری میں اپنی تمام دولت، جس کی مالیت دو ارب روپے تھی، عطیہ کردی تھی اور ماہ رواں کے آخر میں وہ باضابطہ طور پر ایک تقریب میں اپنی پچھلی زندگی چھوڑ کر تارک الدنیا ہوجائیں گے۔بھویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے شہر ہمت نگر سے ہے اور وہ کنسٹرکش کے شعبے سے وابستہ ہیں،ارب پتی کاروباری شخص اور ان کی اہلیہ کی زندگی میں اس انقلابی تبدیلی کا سبب ان کے نوجوان بیٹے اور بیٹی بنے ہیں، دو سال قبل اس جوڑے کی انیس سالہ بیٹی اور سولہ سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کرلی تھی اور انہی کے اصرار پر بھویش اور ان کی اہلیہ نے بھی عام زندگی ترک کردینے کا مشکل فیصلہ کیا۔

بھویش اور ان کی شریک حیات 22 اپریل کو باضابطہ طور پر رہبانیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد وہ اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کرلیں گے اور انہیں اپنے ساتھ کوئی بھی مادّی شے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد وہ تازندگی برہنہ پا رہیں گے اور ان کا گزارہ لوگوں کی دی ہوئی خیرات پر ہوگا،دیگر راہبوں کی طرح ان کے جسم پر صرف دو سفید کپڑے، ہاتھ میں کشکول اور ایک سفید جھاڑو ہوگا جسے وہ زمین پر بیٹھنے سے پہلے حشرات کو ہٹانے کے لیے استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اقتصادی ترقی کیلئے بھی حمایت کا اعادہ