تیسرا ٹی 20 ، بابر اعظم کا چھکا، گیند شائق کے سر پر لگنے کی ویڈیو وائرل 

Jan 17, 2024 | 13:10:PM
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا چھکا لگانے پر گیند شائق کے سر پر جا لگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا چھکا لگنے پر گیند شائق کے سر پر جا لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا میچ میں دلچسپ واقعہ کی وجہ بن گیا جب گیند باؤنڈری لائن کے پار سٹینڈ میں ایک شائق کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔

خیال رہے کہ متاثرہ شائق کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ پر بابراعظم کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور اُنہوں نے منظر دیکھنے کے بعد فوراً اپنا افسردہ تاثر دیتے ہوئے سر پر رکھ لیا۔

دوسری جانب اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے رد عمل پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ عرب: رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا

واضح رہے کہ آج بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔

کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم جواب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔