سعودی عرب: رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا

Jan 17, 2024 | 12:53:PM
سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 

دنیا بھر کے مسلمان جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا اور اس سال رمضان 26 برس کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

 ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سردیوں کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہوا اور یہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔

مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے،  اس سال روزے کا دورانیہ  12 اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:   ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں،چیف جسٹس، کے پی پولیس پر برہم ہوگئے

خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ جیسے سعودی عرب اور مصر میں روزے کے اوقات کی حد ممکنہ طور پر مقام کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔