سابق صدر آصف زرداری اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Jan 17, 2024 | 01:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق گورنر چوہدری سرور نے لاہور میں ملاقات کی۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے آصف علی زرداری سے لاہور کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

آصف علی زرداری نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 میں چوہدری سرور کی جانب سے بلاول بھٹو کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے 8 فروری کو شیڈول الیکشن میں شفاف کی ضرورت پر زور دیا۔