انتخابات 2024ء، الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس جمعرات کو طلب

Jan 17, 2024 | 00:34:AM
انتخابات 2024ء، الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس جمعرات کو طلب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز، وزارت داخلہ، دفاع اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: انتخابی نشانات تبدیل ہونے سے متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی معاملات زیر بحث آئیں گے۔