اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ، اہم فیصلے کر لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 سال پرانے ٹریکٹرز درآمد کرنے کی منظوری سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کسان پیکیج کے تحت 5سال پرانے ٹریکٹرز کی درآمد کی منظوری دے دی ہے، جبکہ آئل گیس کمپنیوں کو مختلف بلاکس میں کام شروع کرنے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے،اس کے علاوہ میگا سولر پاور پراجیکٹس کی دستاویز میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کی منظوری بھی دی جائے، کراچی صنعتی زونز کی سڑکوں کی مرمت کیلئے ایک ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے،جبکہ ڈھرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری کی منظوری کیساتھ ساتھرواں مالی سال کیلئے پاور ڈویڑن کو 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔