پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد سربراہ پی ڈی ایم کا بڑا اعلان

Jan 17, 2023 | 20:58:PM
پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد سربراہ پی ڈی ایم کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ ) سربراہ  پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان  نے  پی ٹی آئی کے مزید ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کے مزید 35 ارکا ن قومی اسمبلی کے  استعفے منظور ہونے کے بعد پی ڈی ایم  ان  نشستوں پر  الیکشن نہیں لڑے گی،معتدر حلقوں کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  کی جانب سے پی ٹی آئی کے 35ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے عمران خان کو سرپرائز دیا گیاہے، تاہم پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان 35 نشستوں پر ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں  گے  موجودہ حکومت  اپنی مدت پوری کرے گی۔