بلاول بھٹو  کی چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات

Jan 17, 2023 | 19:13:PM
 بلاول بھٹو  کی چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ  بلاول بھٹو کی سوئٹزرلینڈ میں  وولڈ اکنامک فورم میں چین کے نائب وزیر اعظم مسٹر لیو ہی سے ملاقات  ہوئی،دونوں  رہنماوں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں  رہنماوں نے  پاکستان اور چین  کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔