پیپلز پارٹی کی جیت ،عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی:بلاول بھٹو

Jan 17, 2023 | 18:02:PM
 پیپلز پارٹی, جیت ،عوام , نفرت , سیاست, مسترد ,بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے زبردست اعتماد پر شکرگزار ہوں، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کردی۔

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ منتخب جیالے نمائندے عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کریں۔

یادرہے کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں پیپلزپارٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی ہے۔