جے سالک کی گزیٹیڈ تعطیل اتوار کو آنے پر سوموار کو چھٹی دینے کی استدعا، فیصلہ محفوظ

Jan 17, 2023 | 17:39:PM
جے سالک کی گزیٹیڈ تعطیل اتوار کو آنے پر سوموار کو چھٹی دینے کی استدعا، فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی گزیٹیڈ تعطیل اتوار کو آنے پر سوموار کو چھٹی دینے کے مطالبے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کرسمس اور قائد ڈے 25 دسمبر اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہ کرنے کے خلاف سابق وفاقی وزیر جے سالک کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار جے سالک اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل خاور امیر بخاری نے عدالت کو بتایا کہ 25 دسمبر کو قائد ڈے اور کرسمس کی چھٹی بھی ہوتی ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ 25 دسمبر کی گزیٹیڈ چھٹی کو اتوار آ جائے تو پیر کو چھٹی کا دن قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

وکیل خاور امیر بخاری نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پریکٹس ہے، اتوار کو پبلک ہالی ڈے ہو تو اسے لانگ ویک اینڈ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟ اس پر مناسب ہدایات جاری کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔