بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،عمران خان نے سندھ کی صوبائی قیادت کو لاہور بلالیا

Jan 17, 2023 | 17:30:PM
 بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،عمران خان نے سندھ کی صوبائی قیادت کو لاہور بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ,چیئرمین  تحریک انصاف  عمران خان نے سندھ کی صوبائی قیادت کو لاہور طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی ذرائع  کے مطابق  پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر پی ٹی آئی سندھ کی قیادت پر برہم ہو گئے ہیں ، جبکہ حلیم عادل شیخ اور عمران اسماعیل نے علی زیدی کو سندھ کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے بعد جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔