’روٹی بندہ کھا جاندی اے‘آٹے کی  تلاش میں ایک اور قیمتی جان چلی گئی

Jan 17, 2023 | 13:21:PM
توں کی جانے یار امیراں، روٹی بندہ کھا جاندی اے
کیپشن: بزرگ شہری بلند آواز میں پکارتا رہا کہ بال بچے بھوکے ہیں،جیب خالی ہے
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) توں کی جانے یار امیراں، روٹی بندہ کھا جاندی اے۔بال بچے بھوکے ہیں،جیب خالی ،قیامت کے دن آپ سے حساب لیں گے، آٹے کی  تلاش میں ایک اور قیمتی جان چلی گئی۔

 آزادکشمیر کے علاقہ کوٹلی میں بزرگ شہری سید انور حسین شاہ  گاؤں سندھوال کا رہائشی تھا ، بزرگ شہری دن بھر آٹا ڈپو کے باہر  20کلو آٹے کی تھیلی کے لیے منتیں ترلے کرتا رہا ،محکمہ خوراک کا کوئی اہلکار متاثر ہو کر ایک تھیلا آٹا فراہم نہ کرسکا ۔

بزرگ شہری بلند آواز میں پکارتا رہا کہ بال بچے بھوکے ہیں،جیب خالی ہے،روز قیامت آپ سے حساب لوں گا ، شہری مایوس ہو کر گھر لوٹا تو ہارٹ اٹیک سے جان چلی گئی۔

یاد رہے کہ سندھ کے علاقہ میں بھی آٹا کی تلاش میں آنیوالا ایک شخص جان گنوا بیٹھا تھا ،سندھ میں پیپلز پارٹی تو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔