پٹرول پمپ ملازم نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ، مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھیں

Jan 17, 2022 | 23:02:PM
چوری، ڈکیتی، وارداتیں، پاکستان ہی نہیں، دیگر ممالک کا بھی مسئلہ
کیپشن: ملازم گاڑی میں پٹرول ڈالتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کا بھی مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز موجود ہیں جن میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران بے گناہوں کی جان لے لی جاتی یا پھر مزاحمت پر چور ان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیڑول پمپ ملازم نے چوروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے بچپن کے پیار کیلئے شوہر کو چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے آئے ملزموں کو پیڑول پمپ ملازم نے بھاگنے پر مجبور کردیا، ملازم نے حاضر دماغی سے کام لیتے ایسا قدم اٹھایا کہ چوروں کے چھکے چھوٹ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیڑول پمپ ملازم ایک سفید رنگ کی گاڑی میں پیڑول ڈال رہا ہے، رات کے وقت اور کوئی ملازم اس کے پاس موجود نہیں، پیٹرول ڈالتے ایک ویگن پمپ پر اس کے پاس آکر رکتی ہے جس میں 5،4 ملزم سوار ہیں، ڈکیتی کی نیت سے آئے ملزم ویگن رکتے ہیں ملازم کی طرف بھاگتے ہیں۔ ملازم نے حاضر دماغی سے کام لیتے پیٹرول چوروں پر پھینکنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا۔۔10ویں اور 12ویں کے امتحانات دو ٹرم میں لینے کا فیصلہ
پیڑول کے تیز پریشر کے آگے بے بس چور ملازم تک نہ پہنچ سکے اور وہاں سے بھاگنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ملازم نے نہ صرف چوری کی واردات کو ناکام بنایا بلکہ وہاں موجود کار سوار کو بھی بچایا۔ واقعہ بھارت کے کسی علاقہ میں رونما ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان