گلو کا رنہ ہو تا تو ایف 16 کا پائلٹ بن جاتا، عاطف اسلم 

Jan 17, 2021 | 23:32:PM
گلو کا رنہ ہو تا تو ایف 16 کا پائلٹ بن جاتا، عاطف اسلم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حوالے سے اہم سوال کا جواب مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔ گلو کا ر نے یوٹیوبر کے ساتھ حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی ، جس میں اپنے چاہنے والوں کو واقعات سنا کر تفریح فراہم کی اور اپنے متعلق باتیں بتائیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر میں آج والا عاطف اسلم نہ ہوتا تو جی ڈی پائلٹ ہوتا، ایف 16 اڑا رہا ہوتا، ایک فائٹر پائلٹ ہوتا۔عاطف نے بتایا کہ وہ پاک فضائیہ کے کالج سے پڑھے ہوئے ہیں، ساتھ ہی انکشاف کیا کہ اگر وہ فائٹر پائلٹ نہ بن پاتے تو کرکٹر بن جاتے ۔عاطف اسلم نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ کرکٹ بطور فاسٹ بولر کھیل رہا ہوتا، جس پر سوال کرنے والے نے پوچھا، کیا واقعی !تعجب خیز اظہار سامنے آنے پر معروف گلوکار نے بتایا کہ میں دراصل انڈر 19 ٹیم میں بطور فاسٹ بولر سلیکشن کے لیے ٹرائل وغیر بھی دے چکا تھا۔