اسلام آباد:پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیشرفت

Feb 17, 2026 | 17:55:PM
اسلام آباد:پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ہوں گے ،جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی آئی بی کا بھی ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے 6 کو گرفتار کر چکی ہے،ایم این اے شفقت اعوان سابق ایم این اے عمر اسلم گرفتار کئے جا چکے ہیں،ایم پی اے رفعت شاہ،سرفراز ڈوگر،ملک اسد اور طیب رشید بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بشرا بی بی کی بھابھی اور بیٹی سے ملاقات ختم، فیملی ملاقات کے بعد واپس روانہ