بانی پی ٹی آئی جیل میں کیا کھاتے ہیں؟ کونسی سہولیات میسر ہیں،تفصیلات جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )جیل میں بانی ٹی آئی کیاکھاتے ہیں؟ کیا نہیں اورانہیں سہولیات کیاکیاحاصل ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں ۔
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں 7 سیلزپرمشتمل کمپاؤنڈمیں رہتے ہیں نہ صرف سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی 14 فٹ چوڑی راہدری ہے بلکہ کمپاؤنڈسے ملحقہ پینتیس بائے سینتس کالان بھی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی لان میں بیٹھ کر مزے سے کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ کوانجواکرتے ہیں۔
30 سے35 قیدیوں کو رکھنے والے کمپاؤنڈ میں بانی پی ٹی آئی اکیلئے ہی مزے کرتے ہیں اورتواورانہیں ورزش کیلئے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
کھجور ، اخروٹ ، شہید، کافی دلیہ ، لسی ، گرم دودھ ، چیا سیڈز، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کوناشتے میں ملتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے خاموشی توڑ دی،علیمہ خان سے متعلق بڑا بیان
مسمی اور انار کا جوس اس کے علاوہ ہے، بانی کادوپہرکاکھانااوربھی زبردست ہے۔ دیسی مرغی ، مٹن ، سلاد ، اچار مکس ، آلو چپس ، انڈہ فرائی، مکس دال جوعام قید ی سوچ بھی نہیں سکتا وہ وی آئی پی قیدی میں کوملتاہے۔
رات کے کھانے میں بانی پی ٹی آئی کی بادام ، کشمکش ، ناریل پاؤڈر ، دودھ ، کھجور ،کیلا ، سیب کے شیک سے تواضع کی جاتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو صبح سے لے کر شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں محفوظ ماحول بھی دستیاب ہے۔