علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے: سہیل آفریدی 

Feb 17, 2026 | 10:47:AM
علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے: سہیل آفریدی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات یہ تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے جبکہ ہمارے مطالبات میں کوئی رپورٹ شامل نہیں تھی۔

سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت نہیں دے رہی، ہم سے کیا چھپایا جا رہا ہے؟ حکومت نے ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’یہ قاتل ہے ‘‘ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ کے دعویٰ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

 انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ جبکہ کے پی میں احتجاج عوام خود کر رہے ہیں، ہم نے کال نہیں دی ہے۔