طیارہ حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، پالتو کتا معجزانہ طور پر بچ گیا

Feb 17, 2026 | 15:26:PM
طیارہ حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، پالتو کتا معجزانہ طور پر بچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آنے والے ایک طیارہ حادثے میں تجربہ کار پائلٹ اور ان کی اہلیہ جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کا پالتو کتا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق پروفیشنل پائلٹ رون ٹمرمینز اپنی اہلیہ باربرا کے ہمراہ سنگل انجن بیچ کرافٹ طیارہ اڑا رہے تھے، پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث انہوں نے ایمرجنسی کال دی، طیارہ نیچے آتے ہوئے بجلی کی تار سے ٹکرایا گیا اور ایک رہائشی علاقے کے قریب زمین پر جا گرا۔

بین الاقوامی میڈیا رورٹس کے مطابق حادثے کے بعد طیارہ بری طرح تباہ ہو گیا تاہم قریبی رہائشیوں نے ملبے سے زندہ کتے کو نکال لیا اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو بڑا صدمہ،سب بہن بھائی بھی ہسپتال پہنچ گئے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زور دار آواز سن کر جب وہ باہر نکلے تو تباہ شدہ طیارہ دیکھا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ دونوں مسافر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پرواز کا آغاز فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے ہوا تھا جہاں سے روانگی کے بعد طیارے نے راستے میں ایندھن کے لیے ایک مقام پر لینڈنگ بھی کی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رون ٹمرمینز ایک ایوارڈ یافتہ فلائٹ انسٹرکٹر تھے اور ہوا بازی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے چکے تھے۔