ڈیل اور ڈھیل کی باتیں قیاس آرائیاں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: عطا تارڑ

Feb 17, 2026 | 08:17:AM
ڈیل اور ڈھیل کی باتیں قیاس آرائیاں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت کی صورتحال تشویشناک نہیں، صحت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت بہتر ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو مسئلہ تھا حل ہو گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی کی صحت پر بریفنگ دی گئی، صحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں یہ کہتے تھے میں اے سی اتار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مذاکرات میں بالواسطہ شامل رہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ