حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع

Feb 17, 2025 | 09:42:AM
حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 773 واں سہہ روزہ عرس آج سے سیہون میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے زائرین شرکت کررہے ہیں۔

سید عثمان مروند المعروف حضرت لعل شہباز قلندر 7 صدی قبل جب سندھ کے علاقے سیہون پہنچے تو لوگ آگہی کے اجالوں سے دور بے راہ روی کے اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے تھے،حضرت لعل شہباز قلندر نے سیہون میں سکونت اختیار کی اور اللّٰہ اور اس کے آخری نبی کے فرمان کو لوگوں تک ایسا پہنچایا کہ آج بھی دنیا بھر سے لوگ سیہون پہنچ کر عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہہ روزہ عرس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کا کہنا ہے کہ 19 فروری تک جاری رہنے والے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کے موقع پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ حاضری دے کر چادر چڑھائیں گے جبکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کے لئے ملاکھڑا کے مقابلے، سگھڑوں کی کچہری، ادبی کانفرنس اور دستکاری کی نمائش بھی کی جائے گی۔