کپل شرما کا نئی فلم میں انوکھا کردار۔مداح حیران

Feb 17, 2022 | 16:47:PM
کپل شرما ، فلم
کیپشن: کپل شرما فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کپل شرما دو فلاپ فلمیں دینے کے بعد ایک بارپھر فلم کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں ۔نندتا داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کا کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کپل شرما ایک بار پھر شو سے وقفہ لیکر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے۔کپل شرما نندتا داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کا کردار ادا کریں گے جبکہ شاہانہ گوسوامی اس فلم میں کپل شرما کی بیوی کا کردار اداکریں گی ۔ہدایت کارنندتا داس نے کہا کہ کپل کا کردار اس مرتبہ سب کو حیران کردے گا ۔کپل شرما نے اس موقع پر کہا کہ اس پراجیکٹ پر میں بہت پرجوش ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ میں اس مرتبہ اس خاتون کیساتھ کام کررہا ہوں جو ایک بہترین اداکارہ اور بہترین ہدایت کار ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)


کپل ہندوستان کے ایک معروف کامیڈین ہیں اور کپل شرما کے میزبان ہیں ۔انہوں نے اس سے قبل اداکاری کی دنیا میں مقدر آزمایا ہے مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ۔2015میں ان کی پہلی فلم آئی کس کس کو پیار کروں جو ہندوستان کی فلاپ ترین فلموں میں شمار کی گئی جبکہ 2017میں ان کی دوسری فلم   فرنگی آئی یہ بھی لوگوں کو متاثر نہ کرسکی ۔اب دو فلاپ فلمیں دینے کے بعد کپل شرما ایک مرتبہ پھر فلم کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ پر بڑا الزام۔نوکری سے فارغ