پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کرنیوالے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز

Feb 17, 2021 | 23:22:PM
پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کرنیوالے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ 2021 کیلئے براڈکاسٹ پلان تیار ۔ ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔
تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اورانگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔
دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔
ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔اس دوران سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
اس دوران دلچسپ اعداد و شمارکیلئے کرک وِزکا استعمال کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ہفتہ وار میگزین شو، ایچ بی ایل پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کئے جائیں گے۔
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے پراڈکشن معیارکو مزید بہتر بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم این ای پی ، بلٹزایڈوارٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا حصہ بننے والے ان معروف کمنٹیٹرز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔