پی ایس ایل کا فاتحانہ آغاز کر ینگے،گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز 

Feb 17, 2021 | 22:07:PM
 پی ایس ایل کا فاتحانہ آغاز کر ینگے،گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے ساتھ لیگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پچھلے ایڈیشن والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔ جیت کیلئے ضروری ہے کہ کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ کا ریکارڈ اچھا ہے، کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر اپنے ریکارڈ کے مطابق کھیلیں
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا ہوم گرائونڈ نیشنل سٹیڈیم ضرور ہے لیکن کوئٹہ کی ٹیم میں شامل کرکٹرز نے بھی کراچی میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، افتتاحی میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ذاتی پرفارمنس سب کیلئے اہم ہوتی ہے لیکن ان کی نظریں کوئٹہ کو ٹائٹل جتوانے پر ہیں، وہ کوشش کریں گے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو ٹرافی دلوائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کوئٹہ کی ٹیم کے پاس کرس گیل، قیص احمد اور ڈیل اسٹین جیسے ٹاپ کھلاڑی ہیں جن سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، گیل کا ماضی میں پی ایس ایل کا ریکارڈ اچھا نہیں لیکن اس بار ان کی طوفانی بیٹنگ ضرور چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نوجوان کھلاڑی بھی کافی اچھے ہیں، صائم ایوب اور آرش علی خان نے حالیہ ٹورنامنٹس میں اچھا کھیلا ہے جبکہ اعظم خان بھی ایک مضبوط کھلاڑی بن چکا ہے جو گلیڈی ایٹرز کے دستے کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر ٹیم کی سپورٹ کی جائے کیوں کہ ہر ٹیم پاکستان کی ٹیم ہے جو اچھی کرکٹ کھیلے اسکو سپورٹ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے دوران تماشائی جب میدان میں آئیں تو ایس او پیز کاضرور خیال رکھیں۔